Hot Posts

انڈے پر لگائے گئے 6 الزامات کا جواب Myths about egg

  انڈے پر کچھ بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں آج ہم انڈے کو 6 دلائل سے بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش کرینگے۔

 انڈے گرمی پیدا کرتے ہیں

صحت کے لحاظ سے ہم میں بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ روزانہ انڈہ کھانے سے 'گرمی' ہوجاتی ہے۔ جبکہ وہی مجارٹی اسی قیمت میں صحت کے لیۓ نقصاندہ سموسہ ضرور کھا لیتی ہے۔ کیونکہ سموسے کے نقصانات کے بارے میں کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔

 جبکہ

 اگر ہم تھوڑا تفصیل میں جاکر دیکھیں تو ہمیں پتا چلتا ہے کہ انڈے میں پروٹینز ہوتی ہیں اور یہ پروٹینز ہماری ضرورت ہیں۔ ہر شخص کو اپنے وزن کے لحاظ سے فی کلو 0.8 گرام پروٹین روزانہ کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ ایک انڈہ ان پروٹینز کی آدھی تک ضرورت پوری کردیتا ہے۔
جو کہ ایک عام شخص کے لیۓ نارمل ثابت ہوتا ہے۔ اور اسکا کوئی نقصان نہیں۔

 مطلب کہ ایک انڈہ روزانہ کھانے سے ہمیں گرمی نہیں ہوتی بلکہ ہمارے جسم کو درکار پروٹین کی ضرورت پوری ہوتی ہے۔ جو کہ ایک صحتمندانہ عمل ہے۔ اس عمل سے صحت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

جبکہ وہیں دیکھا جاۓ تو ایک سموسہ فیٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور آپ سب فیٹس کے فوائد سے آگاہ تو ہونگے ہی۔ان شارٹ موٹاپے جیسا خوبصورت تحفہ انکی دین ہے۔

لیکن پھر بھی لوگ انڈے پہ سموسے کو ترجیع دیتے ہیں۔

 یہ ایک تحقیقاتی رپورٹ کی خبر ہے کہ ہماری مجارٹی پندرہ روپے کے سموسے کو اسی قیمت پہ آنے والے انڈے پہ ترجیع دیکر خود ہی اپنے لیۓ بیماریاں خرید رہی ہے۔

 دیسی انڈا ولائتی انڈے سے بہتر غذائی اجزا رکھتا ہے

انڈے کے خول کی رنگت کا تعلق اس میں موجود غذائیت کی بجائے مرغی کی نسل اور رنگت سے ہے۔ دیسی انڈے عموما براؤن کلر کے ہوتے ہیں اور ولائتی سفید رنگت کے مگر تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ دونوں قسم کے انڈے ایک جیسی غذائیت رکھتے ہیں۔ اور یہ خوش فہمی کہ دیسی انڈے بہت زیادہ غذائیت رکھتے ہیں ایک نفسیاتی دھوکے کے سوا کچھ نہیں جس پر سالوں کے یقین کی وجہ سے ہمارا دماغ ہمیں ایسا محسوس کراتا ہے جبکہ حقیقت اس کے بر عکس ہے۔


 انڈے کھانے سے کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے

کولیسٹرول بڑھنے کی وجہ غذائی کولیسٹرول نہیں ہے۔ یہ بات ریسرچ سے ثابت شدہ ہے کہ فیٹس کی اقسام کولیسٹرول کی مقدار کو بدلتی ہیں۔ جیسا کہ ٹرانساور سیچوریٹڈ فیٹ جو کہ گھی وغیرہ میں پایا جاتا ہے اس کی زیادہ مقدار کولیسٹرول کو بڑھا دیتی ہے جس کی وجہ سے دل کی بیماریاں ہوتی ہیں۔ اور انڈوں میں یہ نا ہونے کے برابر ہیں۔

اس لئے، 

انڈوں سے ملنے والے کولیسٹرول کا ہمارے جسم پہ کوئی منفی اثر نہیں ہے۔


 انڈے کی زردی صحت کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے

اس بات کے حق میں دی جانے والی دلیل یہ ہے کہ زردی میں موجود فیٹس کی مقدار سفیدی سے زیادہ ہوتی ہے اس لئے اسے نہیں لینا چاہیے جبکہ ان فیٹس کی وجہ سے ہماری جلد کی چمک بڑھتی ہے اور یہ ہمیں ممکنہ سوزش سے بھی بچاتی ہے۔ اسی طرح اس میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈ اور وٹامن بی خاصی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ ہمارے لئے بہت فائدہ مند ہیں۔

 روز انڈے کھانا نقصان دہ ہے

جیسا کہ اوپر بتایا جا چکا ہے کہ ہمیں روزانہ 30 گرام سے اوپر پروٹینز چاہیے ہوتی ہیں سو ان کی کمی کو پورا کرنے کے لئے انڈے ایک اہم ذریعہ ہیں۔ یہ فقط پندرہ روپے میں ہماری غذائی کمی کو پورا کر سکتے ہیں۔ ایک انڈہ 10-15 گرام تک پروٹین رکھتا ہے ۔ مطلب ہمارے ایک بچے کی پروٹین کی آدھی سے زیادہ ضرورت ایک انڈہ پوری کر سکتا ہے۔

اسی طرح انڈوں میں موجود اومیگا تھری ، وٹامنز اور منرلز ہم کو ہشاش بشاش رکھنے میں مدد دیتے ہیں اور ہماری غذائی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

 کچا انڈہ زیادہ پروٹینز رکھتا ہے

اس بات میں کوئی صداقت نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ کچا انڈہ اپنے اندر سالمونیلا نامی بیکٹیریا رکھتا ہے جو کہ ہمیں بیمار کر سکتے ہیں سو انڈے کو کچا پی جانے سے آپ سپر مین تو نہیں بن سکتے مگر ہسپتال ضرور جا سکتے ہیں۔
یاد رہے                                                      

روزانہ کے ایک یا دو انڈے آپ کی صحت کے لئے نقصاندہ نہیں بلکہ فائدہ مند ہیں اور ایک گروتھ کے فیز میں جاتے بچے کے لئے یہ کھانے بہت ضروری ہیں۔ انڈوں سے نا ہی گرمی ہوتی ہے اور نا ہی یرقان سو اس بات کی فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اب یہ آپکی پسند ہے کہ آپ پرانے متھس کیساتھ زندہ رہ کر اپنی صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں یا پھر اپنے جسم کو صحتمند خوراک دیتے ہیں اور ایک صحتمند زندگی گزارتے ہیں۔

Post a Comment

1 Comments